ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: اسپتال میں آگ لگنے سے 8 افراد جھلس کر ہلاک

مدھیا پردیش: بھارت کے ایک اسپتال میں آگ لگ گئی جس باعث 8 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ ریاست مدھیا پردیش کے علاقے جبل پور کے ایک نجی اسپتال میں پیش آیا۔  اسپتال میں سہ پہر 3 بجے کے آس پاس اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔ اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے اس حادثے میں اب تک 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسپتال میں کوئی بھی شخص پھنسا ہوا نہیں ہے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد کا تعین نہیں ہوسکا ہے، تاہم مرنے والوں میں 3 سے 4 افراد اسپتال کے ملازمین ہی ہیں۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آگ اسپتال میں رکھے جنریٹر کی وجہ سے لگی، تاہم اس کی مکمل تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں