ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک سیکیورٹی قوتوں کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز جاری

سیرت میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے دو دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرین محاصرہ 27 آپریشن کے ایک حصے کے طور پر سیرت کے پروری ضلع کے دیہی علاقے میں علیحدگی پسند تنظیم کے 2 ارکان کو ان کے ہتھیاروں سمیت  بے اثر کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

دفتر دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں  کہا گیا ہے کہ شام میں  فرات ڈھال  علاقے میں حملے کی کوشش کرنے والے  5 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

بیان میں  کہا گیا ہے کہ "دہشت گرد وں کے مذموم ارادوں کے پورا ہونے سے پہلے ہم ان کو غیر فعال بنانے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فرات ڈھال  علاقے میں   دہشت گرد کاروائی کرنے کی کوشش میں ہونے والے  5 دہشت گردوں کو ہمارے کمانڈوز نے ناکارہ بنا دیا ہے، ہماری جدوجہد جاری  و ساری رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں