ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا، لوڈشیڈنگ بڑھ گئی

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار989 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 511 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی کل طلب 27 ،سرکاری تھرمل پلانٹس سے 975 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔  پانی سے 7 ہزار 550 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،

 ذرائع کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 500 میگا واٹ ہے جبکہ ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 11 میگا واٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 99 ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بیگاس پاور پلانٹس سے 75 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، شہری علاقوں میں 3 سے 5 گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ دیہی علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے تک کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں