ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکیرین سے اناج کی ترسیل میں ترکی کے کردار پر نیٹو کا خراج تحسین

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے اناج کے بحران کو حل کرنے میں ترکی کے کردار پر شکریہ ادا کیا۔

اسٹولٹن برگ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یوکرینی اناج کی ترسیل کے عمل کے حوالے سے ایک بیان دیا۔

معاہدے کے دائرہ کار میں اودیسا سے پہلی  ترسیل  کا کام شروع ہونے کا اظہار کرنے والے   اسٹولٹن برگ نے کہا،”میں اپنے اتحادی ترکی کا اس کے کلیدی کردار کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزارت قومی دفاع نے اعلان کیا کہ اناج سے لدا پہلا جہاز آج صبح یوکرین کی اودیسا بندرگاہ سے روانہ ہوا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مکئی سے لدا ریزونی نامی جہاز اوڈیسا سے لبنان کی طرابلس بندرگاہ جانے کے لیے روانہ ہوا جو کہ کل  استنبول  پہنچے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں