ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران کا یورینیم افزودگی کیلیے نئے سینٹری فیوجز کو فعال کرنے کا اعلان

تہران: ایران نے یورینیم کی افزودگی کیلئے سینکڑوں نئے سینٹری فیوجز کو فعال کرنے کا اعلان کردیا،ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے ترجمان بہروز کمال وندی نے کہا کہ یورینیم کو افزودہ کرنے کیلئے نئے سینٹری فیوجزکو گیس کی فراہمی جلد شروع کردی جائے گی،

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کو تمام تراقدامات سے آگاہ کردیا گیا ہے، یاد رہے کہ جولائی 2015میں ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ طے پاگیا تھا تاہم بعد میں سابق امریکی صدرٹرمپ نے یکطرفہ طورپرمعاہدے سے نکلنے کا اعلان کردیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں