ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی میں اب تک منکی پاکس کے 5 واقعات سامنے آئے ہیں:وزیرصحت

 وزیر صحت  فخر الدین قوجہ  نے  بتایا ہے کہ   ترکی میں اب تک منکی پاکس  کے 5 مریض سامنے آئے ہیں۔

 وزیر صحت نے  گزشتہ روز ایوان صدر میں کابینہ اجلاس کے بعد  اخباری نمائندوں  سے گفتگو کے دوران منکی پاکس وائرس کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب تک ملک میں منکی پاکس کے 5 مریض سامنے آئے ہیں جن میں 4 صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ایک تاحال قرنطینہ میں ہے۔

 وزیر صحت نے کہا کہ فی الوقت منکی پاکس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ،کورونا کا پہلا ویرئنٹ خطرناک تھا ،اس وقت اومی کرون  ویرئینٹ تیزی سے پھیل ضرور رہا ہے مگر اس کی علامات کافی کم ہیں۔

انہوں نے عوام سے کہا کہ  کورونا ویکسین کی خو راکیں ضرور پوری کروائیں بالخصوص  عمر رسیدہ افراد اس بارے میں احتیاط کریں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں