ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی اسمبلی سے غیر حاضر پی ٹی آئی ارکان کے خلاف کارروائی شروع

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے کسی اطلاع کے بغیر 40 روز سے مسلسل غیر حاضر رہنے پر تحریک انصاف کے 4 ارکان کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے کورم کی نشاندہی کے بعد تحریک انصاف کے 4 ارکان مسلسل غیر حاضر رہنے پر ایوان کو آگاہ کیا۔ راجا پرویز اشرف نے بتایا کہ صالح محمد خان ،غلام محمد لالی، میاں محمد سومرو، غلام بی بی بھروانہ 40 روز سے زائد سے اسمبلی سے غیر حاضر ہیں ۔  ان ارکان نے ایوان سے استعفا دیا ہے نہ ہی چھٹی کی درخواست دی ہے۔

اسپیکر نے نشاندہی کے بعد ایوان کو آگاہ کیا کہ وہ مذکورہ اراکین کے خلاف کارروائی شروع کرنے جارہے ہیں۔ بعد ازاں راجا پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی نے شیری مزاری سمیت پی ٹی آئی کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر کے الیکشن کمیشن کو سمری ارسال کی تھی جس پر ای سی پی نے اراکین کو ڈی نوٹی فائی کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں