ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لبنان: ہم ترکی حکومت کے مشکور ہیں

لبنان اسمبلی نے، ملک کو 90 ٹن طبّی سامان اور ادویات کی امداد فراہم کرنے پر، ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

لبنان ہیلتھ کمیشن کے سربراہ بلال عبداللہ نے، کل ترکی کی طرف سے لبنان وزارت صحت کے حوالے کی گئی طبّی امداد کے لئے، ٹویٹر سے پیغام جاری کیا ہے۔

بلال عبداللہ نے کہا ہے کہ ہم، لبنان  کے لئے 90 ٹن کے طبّی سامان اور ادویات کے عطیے پر، ترکی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اقتصادی بحران کے دور میں، لبنانی عوام کی ادویات کی ضرورت کو یقینی بنانے میں، ترکی کی طرف سے دیا گیا یہ عطیہ اہم کردار ادا کرے گا۔

واضح رہے کہ ترکی سے بھیجا گیا، 90 ٹن  طبّی سامان اور ادویات پر مشتمل، عطیہ کل باقاعدہ تقریب کے ساتھ لبنان وزارت صحت کے حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں