ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم

لاہور: لاہور کی خصوصی عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلیمان کے خلاف منی لانڈرنگ کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

اسپیشل سینٹرل عدالت نے گزشتہ سماعت کا 9صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کے مقولہ اور غیر منقولہ ملکیتی اثاثے قرق کردئیے ہیں۔

تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کی چنیوٹ میں 200کنال زرعی اراضی قرق کردی گئی ہے اور ان کی قرقی کا آرڈر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کو بھیج دیا گیا ہے۔عدالت نے سلیمان شہباز کے 13کمپنیوں کے شیئرز اور 29بینک اکانٹس کو بھی قرق کرنے کا حکم دیا ہے۔

 عدالت نے حکم دیا ہے کہ تفتیشی افسر سلیمان شہباز کی دیگر جائیدادوں کی تفصیلات بھی عدالت کو پیش کرے۔عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

دو روز قبل ہی وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی جائیدادوں کی تفصیلات منظر عام پر آئی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں