ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کویتی ولی عہد نے پارلیمان کو تحلیل کر دیا گیا

کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح  نے  گزشتہ روز جاری کردہ ایک امیری فرمان کے تحت پارلیمان کو باضابطہ طور پرتحلیل کردیا ہے۔

 کویتی  ولی عہد نے امیرِ ریاست کی جانب سے حاصل اختیارات کے تحت حکومت اور منتخب پارلیمان کے درمیان تعطل کو دورکرنے کی کوشش میں یہ فیصلہ کیا ہے۔

امیرکویت کے بیشترفرائض سنبھالنے والے ولی عہد شیخ مشعل الاحمدالصباح نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ پارلیمان کو تحلیل کررہے ہیں اورقبل ازوقت انتخابات کرانے کا اعلان کریں گے جبکہ گزشتہ پیر کو انھوں نے نئے نامزدوزیراعظم کی سربراہی میں کابینہ کی منظوری دی تھی۔

شیخ مشعل نے پارلیمان کوتحلیل کرنے کے حکم نامے میں کہا کہ سیاسی منظرنامے کودرست کرنے کے لیے، ہم آہنگی اورتعاون کے فقدان پیش نظرایسا طرزعمل،جو قومی اتحاد کو کمزور کرتا ہے،اس کو درست کرنے کے لیے عوام سے رجوع کرنا ضروری ہوجاتا ہے‘‘۔

کویت کے آئین کی دفعہ 107 کی بنیاد پراس فیصلے کا مقصد ملک میں سیاسی راستہ درست کرنا ہے،امیرِکویت شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح کی جانب سے ایک تقریر میں شیخ مشعل نے کہا تھا کہ ہم نے قومی اسمبلی کوتحلیل کرنے اور عام انتخابات منعقد کرانے کا فیصلہ کیاہے۔

عوام خود ان لوگوں کا انتخاب کرکے سیاسی منظرنامے کو درست کرسکتے ہیں جو ان کی مناسب نمائندگی کرتے ہیں۔

 واضح رہے کہ کویت کی سابقہ حکومت نے اپریل میں وزیراعظم شیخ صباح الخالد کے خلاف پارلیمان میں عدم تعاون کی تحریک سے قبل استعفی دے دیا تھا۔ان کی جگہ گزشتہ ماہ کے آخر میں موجودہ امیر کے بیٹے شیخ احمد نواف الصباح کووزیراعظم نامزدکیا گیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں