ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی دشمن کو فلسطینی قوم کو نقصان پہنچانے سے روکا جائے ،اسماعیل ھنیہ

  دوحا :اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ قابض ریاست کے ر ہنمائوں کی طرف سے دی گئی دھمکیاں، خاص طور پر اسرائیلی وزیر دفاع گینٹز کی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں، صہیونی دشمن کو نکیل ڈالی جائے تاکہ دشمن کو فلسطینی قوم کو نقصان پہنچانے سے روکا جائے۔

یہ بات حماس کے صدر اور اقوام متحدہ کے رابطہ کار ٹور وینس لینڈ کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کے دوران سامنے آئی، جس کے دوران دونوں فریقوں نے حالیہ سیاسی اور میدانی پیش رفت، قابض ریاست کے ذریعے کی گئی گرفتاریوں، دراندازیوں، گرفتاریوں اور مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاریوں اور غزہ کی گذرگاہوں کی بندش پر تبادلہ خیال کیا۔

ھنیہ نے کہا کہ قابض ریاست کو جارحیت جاری رکھنے سے روکنے میں اقوام متحدہ کا اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مغربی کنارے کے شمال سے اس کے جنوب تک قابض ریاست اور غزہ کی پٹی کے محاصرے کو برقرار رکھنے کی ایک منظم اسرائیلی پالیسی کا سامنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں