ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایمن الظواہری کو نشانہ بنانے والا ڈرون پاکستان سے نہیں اڑا،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو نشانہ بنانے والا ڈرون پاکستان سے نہیں اڑا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آپ کے علم میں ہے کہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کس طرح ہوئی اور  وہ کہاں تھے، یہ ایسا معاملہ ہے جس پر افغانستان اور امریکا کے درمیان بات ہونی چاہیے۔

 وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ بھی دیکھا جانا چاہیے کہ مذاکرات میں اس حوالے سے کیا بات ہوئی تھی، اگر اس سے پہلے بات نہیں ہوئی تو اس مسئلے کو حل ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو نشانہ بنانے والا ڈرون پاکستان سے نہیں اڑا، افغانستان میں امن ہو تو ہی پاکستان میں امن ہوتا ہے، افغانستان میں امن نہ ہو یا حالات ٹھیک نہ ہوں تو اثرات پاکستان پر بھی پڑتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں