ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سویڈن اور فن لینڈ کے ساتھ نیٹو یادداشت کی پابندی دیگر ارکان پر عائد نہیں ہوتی: فرانس

 فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے اس بات کا دفاع کیا ہے کہ  سویڈن اور فن لینڈ کی رکنیت کے حوالے سے ترکی کے ساتھ طے شدہ  نیٹو معاہدے کی پاببندی دیگر ارکان پر عائد نہیں ہوتی ۔

 کیتھرین کولونا نے سینیٹ کے بعد پارلیمان  میں سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں رکنیت کے موضوع پر  قرارداد کی منظوری سے قبل ایک بیان میں اس بات کا اظہار کیا ۔

 کولونا نے  اس حوالے سے کہا کہ میں  باور کرادوں کہ یہ یاداشت انقرہ کے  تحفظات دور کرنے کےلیے طے کی گءی ہے جس کی پابندی نیٹو کے دیگر ارکان پر نہیں ہے۔

 کیتھرین کولونا نے کہا کہ  پی کےکے یورپی یونین کی فہرست میں ایک دہشتگرد تنظیم  ہے جس کے شر پسندوں  نے دنیا کے مختلف علاقوں میں تخریب کاریاں کی ہیں البتہ ہم شام اور عراق کو داعش سے نجات دلوانے میں مددگار کرد جنگجووں کو نہیں بھول سکتے۔

 یاد رہے کہ  فرانسیسی سینیٹ کے بعد پارلیمانی اکثریت نے بھی سویڈنا ور فن لینڈ  کی نیٹو میں رکنیت پر موجود معاہدے  پر مبنی قرارداد منظور کرلی تھِی 

 

 

 

 

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں