ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان پھنس چکے،کہیں سے کلین چٹ نہیں ملے گی ، منظور وسان

کراچی: وزیرِ اعلی سندھ کے مشیر، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہاہے کہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان اور ان کی پارٹی کا مستقبل خطرے میں دیکھ رہا ہوں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران نیازی تقریروں اور دھمکیوں سے اب منتوں پر آ گئے ہیں۔

منظور وسان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پھنس چکے ہیں، اب انہیں کہیں سے کلین چٹ نہیں ملے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا جواب الیکشن کمیشن کو نہیں دے سکے گی۔

منظور وسان نے مزید کہا کہ عمران خان کو سیاست میں جو سہولتیں میسر تھیں اب وہ بھی نہیں ملیں گی۔وزیرِ اعلی سندھ کے مشیر، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب حکومت کا بھی مستقبل ختم ہوتا نظر آ رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں