ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمرہ زائرین کیلئے پی آر سی ٹیسٹ اور ویکسینیشن کی شرط ختم

ریاض: سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لیے ریپڈ پی آر سی ٹیسٹ اور ویکسی نیشن کی شرط بھی ختم کردی ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے تصدیق کردی ہے کہ دیگر ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کو مملکت میں داخلے کے لیے منفی پی آر سی ٹیسٹ کے نتائج کی مزید ضرورت نہیں ہوگی، تاہم زائرین عمرہ کے لیے کووڈ میڈیکل انشورنس اسکیم حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حکام نے عمرہ ویزا سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے مزید بتایا کہ زائرین سعودی عرب میں اپنے قیام کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ دیگر شہروں کا سفر بھی کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ ایک اچھی خبر یہ بھی دی گئی ہے کہ عمرہ پر آنے والے افراد سعودی عرب میں 90 روز تک قیام کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی حکام کی جانب سے بیت اللہ کے گرد لگی رکاوٹیں بھی گزشتہ دنوں ہٹا دی گئی تھیں، جس کے بعد تمام عازمین عمرہ اور نمازی بیت اللہ کو چھونے کے علاوہ حجر اسود کو بوسہ بھی دے سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں