ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوجوان نے ٹھنڈے چپس دینے پر ریسٹورنٹ ملازم کو گولی مار دی

واشنگٹن: امریکا میں ایک شخص نے اپنی والدہ کو ٹھنڈے چپس دینے پر ریسٹورنٹ ملازم کو گولی مار کر زخمی کردیا، بعد ازاں پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی شہر نیو یارک کے علاقے بروکلن میں نجی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں فائرنگ کرکے ملازم کو زخمی کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بروکلن میں مسلح شخص 20 سالہ مائیکل مورگن نے ایک نجی ریسٹورنٹ کے ملازم کو گولی مار دی، جس کی عمر 23 سال بتائی جاتی ہے اور وہ تشویش ناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔

واقعہ 40 سالہ خاتون اور ریسٹورنٹ ملازم کے مابین تکرار کے بعد شروع ہوا، جب ٹھنڈے چپس دینے پر خاتون نے اپنے بیٹے کو وڈیو کال کرکے شکایت کی، جس پر ملزم غصے میں ریسٹورنٹ آیا اور بحث کے دوران ملازم پر گولی چلادی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 20 سالہ مائیکل مورگن اس سے قبل بھی کئی جرائم میں ملوث رہا ہے، جس کی پاداش میں اسے متعدد بار گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ پولیس نے مقدمے میں قتل کی کوشش اور لوڈڈ پستول رکھنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں