ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا کیسوں میں پہلی دفعہ کمی

دنیا بھر میں کورونا وائرس کیسوں کی تعداد میں 7 ہفتوں کے بعد پہلی دفعہ کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی ہفتہ وار کووِڈ۔19 تازہ رپورٹ میں کیسوں کے حالیہ ڈیٹا کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 25 سے 31 جولائی کے دوران کووِڈ۔19 کیسوں میں اضافے کی شرح ایک ہفتہ قبل کے مقابلے میں 9 فیصد کم رہی اور 7 ہفتوں کے بعد پہلی دفعہ کیسوں کی تعداد میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم وائرس کی وجہ سے اموات کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

حالیہ ایک ہفتے میں اموات کی تعداد 14 ہزار اور نئے کیسوں کی تعداد 6،5 ملین  رہی۔ وائرس کی وجہ سے کل جانی نقصان 6،3 ملین اور مریضوں کی کُل تعداد 574 ملین ہو گئی ہے۔

گلوبل سطح پر کووِڈ۔19 کیسوں میں جون  کے آغاز سے لے کر 5 ہفتوں تک اوپر تلے اضافہ ہوتا رہا لیکن 11 جولائی سے 25 جولائی تک صورتحال بغیر کسی کمی پیشی کے ایک ہی سطح پر برقرار رہی۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے حکام نے کیسوں میں اضافے کو، موسمِ گرما کے آغاز سے بین الاقوامی چہل پہل میں اضافے، ممالک کے  کووِڈ۔19  تدابیر کو نرم کرنے اور  بی اے۔4 اور بی اے۔5 زیریں ویریئنٹوں کے تیز پھیلاو سے منسلک کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں