ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوٹری میں زوردار دھماکہ، 1 شخص جاں بحق

جامشورو : سندھ کے ضلع جامشورو کے تعلقہ کوٹری میں زوردار دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔

 تفصیلات کے مطابق کوٹری میں زوردار دھماکہ ہوگیا ہے جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے جبکہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق بھی ہوگیا ہے۔

دھماکے کی جگہ پولیس، رینجرز پہنچ گئی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی طلب کر لی گئی ہے۔

 کوٹری پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ ڈپٹی کمشنر جامشورو کی آفیس کے سامنے ہوا ہے۔

 انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کہا کہ دھماکہ کس نوعیت کا ہے اور کتنا مواد استعمال ہوا ہے اس کا تعین کیا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں