ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریا مزید جوہری تجربات کر سکتا ہے: ماہرین

شمالی کوریا نے  کہا ہے کہ وہ  شمال مشرقی  علاقے میں واقع ایٹمی تنصیب سے نئے تجربات کا آغاز کرے گا۔

 امریکی و جنوبی کوریا  کے خفیہ حکام کے مطابق، شمالی کوریا  ایٹمی تنصیب پنگئے ری  پر جوہری تجربات کی تیاریوں میں مصروف ہے  جہاں کی مواصلاتی تصاویر سے معلوم ہوا ہے کہ  وہاں بعض  تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔

دریں اثنا،اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ  سلامتی کونسل کی ایک رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ  شمالی کوریا  نے یانگ بیون  کی جوہری تنصیب میں یورینیئم کی افزودگی شروع کر دی ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا  نے اس سال کے دوران  دو بار ہیکنگ کے بڑے واقعات کرتےہوئے کروڑوں ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی چرائی ہے جبکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتےہوئے  بعض فرموں کے راستے پٹرول کی درآمد اور کوئلے کی برآمد کی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں