امریکی ریاست کیلیفورنیا میں موسلادھار بارش کے باعث ڈیتھ ویلی نیشنل پارک میں سیلاب آگیا۔
کیلیفورنیا کے سیاحتی مقامات میں سے ایک ڈیتھ ویلی نیشنل پارک کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس علاقے میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔
حکام نے بتایا کہ بارشوں کے نتیجے میں سیلاب آیا اور نیشنل پارک کی طرف جانے والی کئی سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں۔
تقریباً 1000 افراد، جن میں زائرین اور پارک ورکرز شامل تھے، پارک میں پھنس کر رہ گئے ہیں اور تقریباً 60 گاڑیاں کیچڑ میں دفن ہو گئی ہیں۔ ، حکام نے اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ پارک میں فی مربع میٹر بارش کی مقدار "1988 سے ابتک ریکارڈ کی گئی بارش کی سب سے زیادہ مقدار تھی ۔