ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کا یوکرین پر حملے میں 80 غیر ملکی جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ

کیف: روس کی جانب سے جنوب مشرقی یوکرین پر حملے میں 80 غیر ملکی جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوب مشرقی یوکرین پر بمباری سے 470 یوکرینی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

روسی میڈیا نے یوکرین میں اب بھی 3 ہزار غیر ملکی جنگجو موجود ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب یوکرین کی وزارتِ دفاع نے کہا کہ فروری میں روس کے حملے کے بعد سے اب تک ملک میں موجود 2 ہزار 129 تعلیمی اداروں پر بمباری ہوئی ہے۔

یوکرینی وزارتِ دفاع نے یہ بھی کہا ہے کہ بمباری کے نتیجے میں 216 تعلیمی ادارے مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ شدید بمباری کی وجہ سے 25 یتیم خانے اور پناہ گاہوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں