ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مر چکا ہے، پرویز الٰہی

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مر چکا ہے ۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے رکنِ پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریار نے ملاقات کی۔اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان میں صرف دیانتداری کی ہی سیاست چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے ضمنی الیکشن میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی منفی سیاست کو دفن کر دیا،سیاست میں عزت و احترام کے قائل ہیں۔

دوسری جانب صوبے میں انتظامیہ، پولیس اور دیگر اہم عہدوں پر تبادلے اور پوسٹنگ کے لیے افسران کے ناموں کی فہرستیں سابق وزیر اعظم کی بنی گالہ رہائش گاہ سے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجی جا رہی ہیں جب کہ عمران خان مبینہ طور پر عثمان بزدار ماڈل کو ہی صوبے میں دہرانا چاہتے ہیں۔

مسلم لیگ (ق) پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات میاں عمران مسعود کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی پی ٹی آئی چیئرمین کا اعتماد حاصل کرنے کی خواہشمند ہے، اس لیے وہ گورننس کے معاملات میں عمران خان کی ہدایت پر عمل کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں