ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرک:گیس لیکیج سے دھماکے میں خاتون اور بچی جاں بحق،7زخمی

کرک میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے مکان کی چھت گر گئی، آگ لگنے اور چھت کے ملبے تلے دب کر خاتون اور بچی جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کرک شہر کے مرکزی پل کے قریب واقع دراب خیل کالونی کے ایک گھر کے اندر خاتون سے رات میں گیس کا چولہا مکمل طور پر بند نہ ہونے کے باعث گیس تمام کمرے میں پھیل گئی۔

خاتون گیس کا چولہا جلانے لگی تو دھماکا ہو گیا، کمرے میں آگ لگنے کے ساتھ دھماکے سے چھت گر گئی۔ واقعہ کے باعث خاتون اور بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ کمرے میں موجود 7 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فوری طور پر لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد میں 1 خاتون سمیت 3 شدید زخمی افراد کو پشاور بھجوا دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں