ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اناج راہداری: مکئی سے لدے 3 بحری جہاز استنبول باسفورس سے خروج کے منتظر

یوکرین سے آنے والے اور مکئی سے لدے 3 مال بردار بحری جہاز استنبول باسفورس سے گزرنے کے منتظر ہیں۔

” یوکرینی بندرگاہوں سے اناج اور غذائی اجناس کے محفوظ ترسیل سرٹیفیکیٹ” کے دائرہ کار میں یوکرین کی بندرگاہ   چیرنومورسک سے مکئی سے لدے "روژین”، "پولرنیٹ” اور "ناوی اسٹار” نامی مال بردار بحری جہاز ترکی پہنچ گئے ہیں اور آج استنبول باسفورس سے خروج کریں گے۔

مشترکہ کوآرڈینیشن مرکز کے روسی، یوکرینی، ترک اور اقوام متحدہ کے حکام نے استنبول باسفورس کے بحیرہ اسود حصے کی طرف لنگر انداز اور آئرلینڈ کے لئے عازم سفر "ناوی اسٹار” بحری جہاز کی تلاشی مکمل کر لی ہے۔

تلاشی کا کام 3 گھنٹے تک جاری رہا ۔ تلاشی مکمل ہونے کے بعد توقع ہے کہ جہاز استنبول باسفورس سے خروج کرکے آئرلینڈ کے لئے روانہ ہو جائے گا۔

12 ٹن مکئی کے ساتھ ترک پرچم بردار بحری جہاز "پولر نیٹ” اور 13 ٹن مکئی کے ساتھ مالٹا کا پرچم بردار "روژین” مال بردار بحری جہازبھی رات گئے استنبول پہنچے اور  بحیرہ اسود کے داخلی حصے کی طرف لنگر انداز ہوگئے ہیں۔

کنٹرول و تلاشی کے بعد "روژین” بحری جہاز برطانیہ اور "پولر نیٹ” ترکی کے ضلع قوجا ایلی کی دیرینجے بندرگاہ کی طرف چلا جائے گا۔

اناج راہداری سمجھوتے کے دائرہ کار میں ” مصطفیٰ نجاتی”، "اسٹار ہیلینا” اور ” گلوری” نامی بحری جہاز بھی آج صبح یوکرین کی چیرنومورسک بندرگاہ سےا ور "ریوا مائنڈ” بحری جہاز اودیسا بندرگاہ سے روانہ ہو گئے ہیں۔

مذکورہ بحری جہاز استنبول کے شمال میں لنگر انداز ہوں گے اور تلاشی کے بعد عازمِ سفر ہو جائیں گے۔

دوسری طرف باندرما بندرگاہ سے 5 اگست سے روانہ ہونے کے بعد یوکرین کی چیرنومورسک بندرگاہ میں داخلے کا منتظر باربادوس  کا پرچم بردار  "فلمار ایس” نامی خالی بحری جہاز کل شام سے اودیسا کے کھُلے سمندر میں منتظر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں