ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بین الاقوامی برادری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے مداخلت کرے،عرب پارلیمنٹ

قاہرہ:عرب کے قانون ساز ادارے عرب پارلیمنٹ نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی مذمت کا اظہار ایک بیان میں کیا گیا جو ہفتہ کے روز سامنے آیا۔

 اسرائیلی فضائی حملہ کے نتیجے میں ایک پانچ سالہ بچے سمیت کم از کم دس لوگ شہید اور 55 زخمی ہوگئے۔ اسرائیل کی طرف سے غزہ کے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔عرب پارلیمنٹ نے اسرائیلی قابض اتھارٹی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجے میں وہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی لوگوں کے لیے خطرناک جنگ دیکھ رہے ہیں۔

 عرب پارلیمنٹ نے غزہ پر بمباری کو بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیا ۔دوسری جانب بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی نے اسرائیل پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے فائر کیے جانے والے راکٹ اور غزہ میں اسرائیلی بمباری کو رپورٹ کیا ۔

عرب پارلیمنٹ نے بین الاقوامی برادری سے کہا کہ اس معاملے میں مداخلت کرے تاکہ فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کو مزید بڑھنے سے روکا جاسکے اور فلسطینی بچوں اور خواتین کو جارحیت سے تحفظ فراہم کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں