ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس اور ترکی کا  روبل کرنسی میں باہمی تجارت کرنے پر اتفاق

روس اور ترکی کے صدور نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت روبل کرنسی میں کرنے پر اتفاق کیا ہے،روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے بعد وطن واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ روس اور ترکی روبل کرنسی میں تجارت کریں گے،ترک صدر نے کہاکہ روس کے میرکارڈ پر اس وقت ہمارے پانچ بینک اس چیز پر کام کررہے ہیں یہ چیز روس سے آنے والے سیاحوں کے لیے کافی آسانیاں پیدا کرے گی،طیب اردوان نے کہا کہ روسی صدر سے ملاقات میں کو یاددہانی کروائی کہ ہم پیوٹن کی یوکرین صدر زیلنسکی سے ملاقات کی میزبانی کر سکتے ہیں،انہوں نے ایک بار پھر اس بات کا اعائدہ کیا کہ روس اور یوکرین کی جنگ میں کوئی بھی فاتح نہیں ہوگا، طیب اردوان نے واضح کیا کہ زمینی حقائق کے باوجود پختہ یقین ہے بحران کا حل مذاکرات کی میز پر ہی ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں