ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی اسکواڈ کا تربیتی سیشن بارش کے باعث متاثر، شاداب کی میڈیا ٹاک منسوخ

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہفتہ کے روز وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث قومی کرکٹ ٹیم سکواڈ کے تربیتی سیشن کا پہلا روز متاثر ہو گیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق ٹریننگ سیشن قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہونا تھا تاہم بارش کی وجہ سے قومی سکواڈ اب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور کے انڈور ہال میں ٹریننگ کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ سیشن کی وڈیوز اور فوٹوز پی سی بی فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نائب کپتان شاداب خان کی میڈیا ٹاک بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں