ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مانچسٹر انگلینڈ میں امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں آٹھویں محرم کا جلوس: شفقنا خصوصی

دنیا بھر کی طرح نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظیم قربانی کی یاد میں مانچسٹر انگلینڈ میں بھی آٹھویں محرم کا جلوس برآمد کیا گیا. جلوس اوکسفورڈ روڈ سے شروع ہوا اور جعفریہ اسلامک سینٹر پر اختتام پذیر ہوا۔ جس میں علمائے کرام اور ہزاروں کی تعداد میں مومنین و مومنات اور معصوم بچوں نے شرکت کی اس موقع پر عزادارانِ امام حسین علیہ السلام نے نوحہ خوانی وسینہ زنی کی اور جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو ان کے لال کا پُرسہ دیا.

کربلا میں ویسے تو تمام شہادتیں یوم عاشور کے موقع پر ہوئی تھیں تاہم ان شہادتوں کو محرم کے ابتدائی 10 ایام میں مختلف عنوانات سے موسوم کیا جاتا ہے آٹھویں محرم لشکرِ حسینی کے علمدار حضرت عباس علیہ السلام کی شہادت سے منسوب کیا جاتا ہے، اس دن عزادارن  خاص طور پر حضرت عباس کی حاضری کی نیاز کا اہتمام  کرتے ہیں اور سقائے جانب سکینہ سلام اللہ علیہا کی یاد میں بچوں کو گھروں میں سقہ بنایا جاتا ہے۔


 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں