اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ چوبیس ارب روپے کے ملزم حمزہ شہباز کو لندن فرار کرا دیا گیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ چوبیس ارب روپے کے ملزم حمزہ شہباز کو لندن فرار کرا دیا گیا لیکن دو کروڑ روپے کی تحقیقات کیلئے FIA کی پانچ ٹیمیں ترتیب دی گئیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں، محرم کے بعد 25 ملزمان کا احتساب شروع ہو گا قوم حقیقی آزادی جدوجہد کے آخری مرحلے کی تیاری کرے۔
