ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل اور غزہ کے درمیان فائر بندی کے قیام پر اقوام متحدہ کا خیر مقدم

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل  انتونیو گوٹریس   نے غزہ اور اسرائیل کے مابین  اعلان کردہ فائر بندی کا  خیر مقدم کیا ہے۔

سیکرٹری جنرل    کے دفترِ ترجمان  کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں گوٹریس   نے   غزہ میں فضائی حملوں اور اسرائیل پر داغے گئے  راکٹوں سے  بچوں سمیت بھاری تعداد میں جانی نقصان  اور انسانوں کے زخمی ہونے    پر  دلی صدمہ پہنچنے کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں پُر  تشدد  کاروائیوں کے متاثرین اور ان کے لواحقین سے گہری  تعزیت کا اظہار کیا گیا اور اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ خطے میں دشمنی کی  بنا پر  انسانی ہنگامی صورتحال نے جنم لیا  ہے۔

 غزہ جانے والی گزرگاہوں  کے  بند ہونے   اور بجلی کی کٹوتی سے بنیادی سہولیات متاثر ہونے کی  وضاحت کرتے ہوئے  اس بات پر زور دیا گیا  ہے کہ  ان حملوں میں سینکڑوں عمارتیں اور مکانات تباہ ہوئے اور ہزاروں فلسطینی بے گھر ہو گئے۔

جنگ بندی میں مصر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے گوٹیریس نے تمام فریقین سے جنگ بندی کی پاسداری کرنے  کی اپیل کرتے ہوئے  کہا کہ  "صرف مذاکرات کے ذریعے پائیدار سیاسی حل ہی یقینی طور تشدد کے ان تباہ کن  اثرات کا قلع قمع کرسکے گا ۔ اور  یہ دونوں  فریقین کے لیے ایک پرامن مستقبل کی راہ ہموار کرے  گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں