ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ  میں پی ٹی آئی  کیلیے چندہ اکٹھا کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز

لندن : برطانیہ   میں  پاکستان تحریک انصاف کے لئے چندہ اکٹھا کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیاگیا ہے۔

نجی ٹی وی  کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے لئے چندہ اکٹھا کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی طرف سے خیراتی ادارے کی جانب سے پاکستان میں ہسپتال اور کالج کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

این سی اے کو رپورٹ موصول ہوئی ہے کہ خیراتی ادارے کی جانب سے چندے کے پیسوں کو سیاسی مقاصد اور پاکستان میں حکومت گرانے کے لئے استعمال کیے گئے ہیں ۔

نیشنل کرائم ایجنسی تحریک انصاف کے لئے فنڈنگ کرنے والے اداروں کے فنڈ ضبط کرنے اور رجسٹریشن ختم کرنے کے حوالے سے بھی کام کر رہی ہے ساتھ ہی ان خیراتی اداروں کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کیسز بنانے کی بھی تیاری کی جا رہی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں