ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی فلسطینی عوام اور غزہ کے بھائیوں کے  شانہ بشانہ کھڑا ہے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی فلسطینی عوام اور ان کے غزہ کے بھائیوں کے  شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں  قصر چانکایا  میں 13ویں سفیروں کی کانفرنس سے خطاب کیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ  ترکی نے غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیل کے حملوں کے خلاف واضح موقف اپنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "بچوں اور شیر خوار بچوں کو  قتل کرنے کا کوئی بہانہ نہیں ہو سکتا۔ ترکی فلسطینی عوام اور ان کے غزہ کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

صدر نے اپنے خطاب کے دوران  شام کے خلاف نئے آپریشن  شروقع کیے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جنوبی سرحد کے ساتھ 30 کلو میٹر گہری محفوظ لائن قائم کرنے کا ہمارا فیصلہ باقی ہے۔ ہم جلد ہی شام میں دہشت گرد تنظیم کے بسنے والے آخری علاقوں کو صاف کر کے اس سیکورٹی بیلٹ کے حلقوں کو یکجا کر دیں گے۔

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان حالیہ پیش رفت کے حوالے سے صدر ایردوان نے کہا کہ

"مجھے یقین ہے کہ اگر آرمینیا پیش رفت  کا صحیح طریقے سے جائزہ  لے اور آذربائیجان اور ترکی کی مخلصانہ کالوں کا جواب دے تو ہمارا خطہ مستحکم ہو جائے گا۔

انہوں  نے  مشرقی بحیرہ روم میں قدرتی گیس کے  بارے میں کی جانے والے  ڈرلنگ کے بارے میں کہاکہ "ہم نے اپنے خلاف اپنے دائرہ اختیار میں  کسی کو بھی  ڈرلنگ کرنے کی اجازت نہ دی ہے اور نہ ہی دیں گے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں