ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی دولت مشترکہ کھیلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ کھیلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

آج اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ کھیلوں میں نوح بٹ اور ارشد ندیم نے طلائی، شریف طاہر، زمان انور اور انعام بٹ نے چاندی اور شاہ حسین، علی اسد اور عنایت اللہ نے کانسی کے تمغے جیتے جس سے مجھ سمیت تمام پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کھلاڑی قوم کے لئے فخر کا باعث ہیں جنہوں نے عالمی برادری میں پاکستان کا وقار بلند کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ ان کھلاڑیوں سے اُن کی وطن واپسی پر ملاقات کریں گے اور اُن کی حوصلہ افزائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ کھیلوں میں شرکت کرنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بھی تعریف کے مستحق ہیں جو انتھک محنت اور دلجمعی کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ہار جیت کھیل کا حصہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ ہمت ہارنے کی بجائے اسی جذبے سے محنت کرتے رہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں