ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج کی جارحیت، تیس فلسطینی اصلی گولیاں لگنے سے زخمی

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ  دریائے اردن کے مغربی  کنارے پر واقع نبلوس شہر پر  حملہ کرتے ہوئے  30 فلسطینی شہریوں کو زخمی کر ڈالا ہے جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔

فلسطینی ہلال ِ احمر  کی جانب سے جاری کردہ تحریری  بیان میں   واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے   نبلوس   میں   ایک مکان کا محاصرہ کر لیا۔

اس دوران اصلی گولیوں سے فائرنگ کرنے والے   اسرائیلی فوجیوں نے 30 فلسطینیوں کو زخمی کر ڈالا،  جنہیں زیر علاج لے لیا گیا ہے۔

دریں اثنا  عینی شاہدین سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق  اسرائیلی  فوجیوں نے اس چھاپے کے دوران  نبلوس کے قدیم محلے میں اصلی گولیوں اور  آنسو گیس کا استعمال کیا ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں