ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیا کپ 2022،عمان کوالیفائر میچز کی میزبانی کرے گا 

عمان: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیاکپ 2022کے کوالیفائرز کیلئے میزبان ملک کا اعلان کردیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق عمان ایشیاکپ 2022 کے کوالیفائرز کی میزبانی 20 سے 24 اگست تک کرے گا، متحدہ عرب امارات، کویت، ہانگ کانگ اور سنگاپور ایونٹ میں مدمقابل ہوں گے۔

کوائیفائر ٹیمیں 27 اگست سے ایشیاکپ 2022 کے دوسرے مرحلے میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان سے پنجہ آزمائی کریں گی۔

ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 28 اگست کو ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔ شیڈول کے مطابق  20 اگست  کو سنگاپور بمقابلہ ہانگ کانگ،21 اگست  کو یو اے ای بمقابلہ کویت ۔

22 اگست کو یو اے ای بمقابلہ سنگاپور،23اگست کو کویت بمقابلہ ہانگ کانگ،24 اگست کوسنگاپور بمقابلہ کویت اور24  ہی اگست کوہانگ کانگ کا مقابلہ یو اے ای سے ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں