ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس پر لگی پابندیاں بے سود رہیں،نقصان ہم بھگت رہے ہیں: کرویشیئن صدر

کرویشیا کے صدر زوران  میلان اوویچ نے  کہا ہے کہ  مغرب کی طرف سے روس پر لگی پابندیاں بے سود ثابت ہوئی ہیں ۔

میلان اوویچ  نے  اپنے بیان میں  کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال اس وقت  متزلزل ہے، ہم  اپنا مقام آہستہ آہستہ کھو رہے ہیں، ہم اس وقت  ککروندے کے پھول کی مانند ہیں جسے کسی ایک کی طاقتور چھینک ہوا میں بکھرا سکتی  ہے۔

 مغرب کی طرف سے روس- یوکرین جنگ کے بعد روس پر لگی پابندیوں کے بارے میں صدر  نے کہا کہ یہ بے سود ثابت ہوئی ہیں،روس کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا البتہ  ہمیں ضرور پہنچا ہے۔

کروئیشیئن صدر نے کہا کہ میں  روز اول سے کہتا آیا ہوں کہ روس کے خلاف پابندیاں بے کار ہیں جس کا سچا ثابت ہونے پر مجھے افسوس ہے ۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں