ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاداب خان پاکستانی ٹیم کیلیے کسی بھی نمبر پر کھیلنے کو تیار

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان  نے کہاہے کہ وہ پاکستانی ٹیم کیلئے کسی بھی بیٹنگ نمبر پرکھیلنے کو تیار ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائٹ بال نائب کپتان نے کہا کہ میرے کہنے پر فیصلہ ہو تو ضرور مڈل آرڈر میں کھیلوں مگر ٹیم کی ضرورت کو دیکھنا پڑتا ہے،اس لیے کسی بھی بیٹنگ نمبر پر کھیلنے کو تیار ہوں۔

آل رائونڈر نے کہا کہ مصروف شیڈول گرین شرٹس کا منتظر ہے،آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل ہر سیریز کے پوائٹس اہم ہیں، اس لیے فی الحال پوری توجہ دورہ نیدرلینڈز پر ہے، اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم بھرپور تیاری کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پوری ٹیم ایک فیملی کی طرح اور بابراعظم کی قیادت میں متحد ہے، یکجا ہوکر کھیلیں تو کامیابیاں بھی ملتی رہیں گی، تمام کھلاڑی آئندہ میچز میں بہترین کارکردگی کیلیے بے تاب ہیں۔

بھارت کیخلاف ایشیا کپ میں گرین شرٹس کی فتح کے امکانات پر شاداب خان نے کہا کہ کوئی بھی حریف ہو ہم صرف جیت کیلیے میدان میں اترتے ہیں،اسی سوچ کے ساتھ روایتی حریف سے مقابلہ کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں