ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میکسیکو میں اسمگلروں کے ساتھ پولیس کی جھڑپ۔13 افراد ہلاک

میکسیکو کے صوبہ جالیسکو میں ایک  پولیس آپریشن کے دوران 4 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

 مقامی پریس کے مطابق، السالتو شہر سے متصل سان لورینزو نامی علاقے میں  پولیس اور  اسمگلروں کے درمیان  جھڑپ ہوئی جس میں 4 پولیس اہلکار اور نو اسمگلر مارے گئے۔

 بتایا گیا ہےکہ  اس واقعے میں 8 اسمگلروں نے خود کو قانون کے حوالے بھی کر دیا جن میں سے تین افراد کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

 صوبائی اٹارنی کا کہنا ہے کہ  اس جھڑپ کے بعد پولیس نے صورتحال قابو میں کرلی ہے  جبکہ زبردستی یرغمال بنائے گئے دو افراد کو بھی رہا کروا لیا گیا ہے۔

علاقے میں پولیس نے  حفاظتی تدابیر اختیار کر رکھی ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں