ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گوجرانوالہ میں پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، شوہر قاتل نکلا

  گوجرانوالہ:  ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والی کینیڈین خاتون کے مقدمے کا ڈراپ سین ہوگیا، ردا نامی کینڈین نیشنل خاتون کا قاتل اسکا شوہرہی نکلا۔

 سی پی اوعمرسلامت نے بتایا کہ ملزم شہزاد سہیل نے اپنے قریبی عزیزوں کی مدد سے بیوی کو قتل کروایا، ملزم شہزاد سہیل نے بیوی کو قتل کروانے کے بعد واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیا۔

 پولیس کے مطابق ملزم شہزاد سہیل نے دولت کی ہوس میں بیوی کا قتل کروایا، مقتولہ ردا شہزاد کو کینیڈا میں بیماری کے علاج کی مد میں 8 کروڑ روپے ملے تھے، ملزم شہزاد سہیل زبردستی اپنی بیوی ردا شہزاد کو پاکستان میں ہی رکھنا چاہتا تھا لیکن وہ کینیڈا واپس جانے کی ضد کررہی تھیں۔

بیوی کا پاکستان میں نہ رہنا جرم بن گیا اس وجہ سے خاوند نے پیشہ ور قاتل سے بیوی کو قتل کرایا۔ گوجرانوالہ پولیس ملزم کو پکڑنے کے لیے کراچی گئی وہاں اداروں سے شوٹرکامقابلہ ہوا، جس میں ملزم پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے دو ساتھی پہلے ہی پولیس حراست میں ہیں ۔

 شوہرعبوری ضمانتیں کرواکرراہ فراراختیارکررہاتھا، جسے اب گرفتار کرلیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں