ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

داعش میں ڈرونز کا استعمال بڑھ گیا ہے، اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ  حالیہ دنوں میں داعش ڈرونز کا استعمال بڑھ گیا ہے.

اقوام متحدہ کے شعبہ انسداد دہشتگردی  کے ڈائریکٹر ولادیمیر وورون کوف نے سلامتی کونسل میں اپنی بریفنگ میں بتایا کہ  علاقائی کنٹرول اور لیڈروں کی ہلاکتوں کے باوجود  داعش تاحال دنیا کیلئے خطرہ بنی ہوئی ہے،وورون کوف نے بتایا کہ حالیہ ایک سال کے دوران شمالی عراق میں داعش کی جانب سے ڈرونز کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے اور یہ تنظیم شام،عراق،افغانستان،صومالیہ اور چاڈ میں مصروف عمل ہے.

وورون کوف نے کہا کہ  اس وقت شام و عراق میں داعش کے 10ہزار کے قریب دہشتگرد موجود ہیں جن کی آمدنی کا تناسب  25تا50ملین ڈالرز کے لگ بھگ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں