ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 رانا ثناء اللہ اہلخانہ کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

اسلام آباد: وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ  اپنے اہلخانہ کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے پانچ روزہ دورہ پرسعودی عرب روانہ ہو گئے۔

 وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ جمعرات کی صبح 11بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے جدہ کیلئے روانہ ہوئے۔

وزیر داخلہ عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسول ﷺ پرحاضری کی سعادت حاصل کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ دورہ سعودی عرب کے دوران اپنے سعودی ہم منصب اور دیگراعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

پاکستان سعودی دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پرسعودی حکام سے بات چیت کرینگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں