ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 وزرا زیادہ اور وزارتیں کم پڑ گئی ہیں،شیخ رشید

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزرا زیادہ اور وزارتیں کم پڑ گئی ہیں۔

شیخ رشید  نے کہا ہے کہ  5 درجن سے زیادہ وزراء صرف پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔عوام کی عدالت ہر صبح سوشل میڈیا پر لگتی ہے۔140 ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں فون ہے۔ حکمران اقتدار کا کمبل چھوڑ رہے ہیں،اب کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا۔حکمران زمینی حقائق سمجھنے سے عاری ہیں۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

 شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں۔ یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے۔45 دن بہت اہم ہیں۔غربت کے ہاتھوں لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں ۔خیبرپختونخواکے بعد بھتہ خوروں کی کالیں اسلام آباد،راولپنڈی پہنچ گئی ہیں۔ 12 اگست 3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور13 اگست کی رات جلسہ کروں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں