ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک سومن مچھلی کی برآمدات میں اضافہ

ترکی  سے   ماہ  جنوری سے ماہ  جولائی کے  درمیانی عرصے میں بحیرہ اسود سے ترک سومن مچھلی   کی برآمدات  میں   سالانہ 101 فیصد اضافہ ہوا اور اس کی مالیت 46 ملین 461 ہزار ڈالر  تک پہنچ گئی ہے۔

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز یونین سپروائزری بورڈ کے ممبر اور فشریز سیکٹر کمیٹی کے وائس چیئرمین الکر یلدرم نے کہا کہ سال کے پہلے 7 مہینوں میں ترک سومن مچھلی   خطے کے 11 ممالک کو فروخت  کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اس عرصے کے دوران بحیرہ اسود سے 6 ہزار 477 ٹن ترک سومن  مچھلی برآمد کی گئی  اور اس برآمدات سے  46 ملین 461 ہزار 751 ڈالر  کی آمدنی حاصل کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں خطے سے 4,629 ٹن ترک  سومن مچھلی  کی برآمدات  سے 23 ملین 158 ہزار 183 ڈالر کی آمدنی حاصل کی گئی تھی۔  اس طرح بحیرہ اسود سے برآمدات میں مقدار کے لحاظ سے 40 فیصد اور مالیت میں 101 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

برآمدات میں مارکیٹ کے تنوع کی طرف توجہ مبذول کرتے ہوئے، یلدرم نے کہا  کہ  روس، ویت نام اور جاپان سب سے زیادہ برآمد کرنے والے تین ممالک  ہیں ۔ اس عرصے کے دوران ترک  سومن مچھلی  کو روس  سے  20 ملین 987 ہزار 825 ڈالر، ویتنام سے  11 ملین 979 ہزار 942 ڈالر اور جاپان سے  4 ملین 678 ہزار  ڈالر کی آمدنی حاصل کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں