ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیئرا لیون میں مہنگائی پر ہنگامے پھوٹ پڑے،متعدد ہلاکتوں کی اطلاع

مغربی افریقہ ملک سیئرا لیون میں  گرانی کے خلاف عوامی احتجاج میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

مقامی پریس کےمطابق، بڑھتی افراط زر اور خراب معاشی حالات کی وجہ سے سینکڑوں افراد سراپا احتجاج بن گئے۔

 مظاہروں کے دوران حفاظتی قوتوں اور  مظاہرین کے درمیان  تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی اطلاع ہے ۔

 مظاہرین نے صدر جولیس ماڈا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

نائب صدر محمد جولدہ جالو نے سرکاری ٹی وی  پر کہا ہے کہ احتجاج کے دوران ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جن میں پولیس اہلکار اور مظاہرین دونوں شامل ہیں۔

نائب صدر نے ہلاکتوں کے بارے میں تفصیلاً کچھ نہیں بتایا البتہ  اعلان کیا کہ ملک بھر میں  پر تشدد مظاہروں کو روکنے کی خاطر کرفیو لگا دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ  ملک میں  ڈاکٹروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور اوقات کار میں سختی کی بنا پر اس ماہ کے اوائل سے ہڑتال کر رکھی ہے۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں