ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

متحدہ عرب امارات  میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اسپتال ہیٹ اسٹروک کے مریضوں سے بھر گئے

ابوظہبی:  متحدہ عرب امارات میں شدید گرمی کی جاری لہر کے دوران اسپتال ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مریضوں سے بھر گئے ہیں ،عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت 50ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے

اور ہیٹ اسٹروک کے باعث شہری گرمی سے نڈھال ہیں،رپورٹ کے مطابق مقامی اسپتال کے ڈاکٹر نے کہا کہ حالیہ دنوں میں شدید گرمی کے باعث اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جن میں گرمی سے دل کے امراض میں مبتلا افراد زیادہ متاثرہورہے ہیں،ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ

بنیادی طور پر باہر دھوپ میں کام کرنے والے افراد زیادہ متاثر ہورہے ہیں، تاہم آئوٹ ڈور کام کرنے والوں کیلئے دوپہر کے وقفے کی وجہ سے شدید ہیٹ اسٹروک کے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں