ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نے ایک مختصر عرصے میں ترکی کی ہائیڈروالیکٹرک صلاحیت کو اڑھائی گُنا اضافے کے ساتھ 44 بلین کلو واٹ آور سے بڑھا کر 110 بلین کلو واٹ آور کر دیا ہے۔
صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں بیش تیپے ملّت کنوینشن سینٹر میں گورنمنٹ ہائیڈرولک ورک کے مکمل کردہ 34 ویں ہائیڈروالیکٹرک پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ یوسف ایلی بیراج تکمیل کے مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ مکمل ہونے پر یہ بیراج ترکی کی بجلی کی پیداواری صلاحیت میں سالانہ 1،9 بلین کلو واٹ آور کے لگ بھگ اضافہ کرے گا۔
صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "موجودہ سمیت حالیہ 20 سالوں میں ہم نے کُل 605 نئے ہائیڈروالیکٹرک پاور پلانٹ تعمیر کئے ہیں۔ اس وقت ہمیں ملک میں کُل 730 ہائیڈروالیکٹرک پلانٹوں کا فخر حاصل ہے”۔