ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہ ہو گا، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہ ہو گا، انتقامی سیاست جمہوریت کو خوفناک انجام پر پہنچائے گی۔

سابق وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے پنجاب کا ضمنی الیکشن ہار گئے اور اب 9 قومی نشستوں پر عمران خان انہیں روند ڈالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف آئے یا نہ آئے اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔ حکومت بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہے، 62وزرا ء سیاسی جنازے ہیں جو صرف میڈیا میڈیا کھیلتے ہیں اور انتقامی سیاست جمہوریت کو خوفناک انجام پر پہنچائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہ ہو گا، 10 کروڑ لوگ غربت اور مہنگائی کے شکنجے میں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں