ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خوفزدہ  حکومت نے فاشسٹ اقدامات شروع کر دیے ہیں، فرخ حبیب

 فیصل آباد:پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب  نے کہاہے کہ حکومت خوفزدہ ہے، فاشسٹ اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

 ہفتہ کو فیصل آباد کے حلقہ 108 کے ضمنی الیکشن میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے کورنگ امیدوار فرخ حبیب  نے کہا کہ شہباز گِل پر تشدد کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جو امپورٹڈ حکومت نے ظلم کیا اس کا جواب دینا ہوگا، ان کو جو نوٹسز جا رہے ہیں اب ان کی دم پر پائوں آگیا ہے،فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ لاہور میں آج کا جلسہ عوام حقیقی آزادی کی جدوجہد کا آغاز ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ بھی جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں