ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بنگلے سے برآمد کردہ خفیہ دستاویز امریکی ایجنڈے میں سر فہرست

متحدہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بنگلے پر 8 اگست کو مارے گئے چھاپے نے ملکی ایجنڈے پر اپنی مہر ثبت کی ہے ۔

ٹرمپ کے فلوریڈا  میں بنگلے پر ایف بی آئی کے چھاپے کے دوران بھاری تعداد میں دستاویز کو تحویل میں لے لیا گیا۔

ٹرمپ اور ان کے حمایتیوں نے   اس چھاپے کے سیاسی جواز کے ساتھ کی گئی تفتیش کے نتیجے میں کیے جانے کا مورد الزام ٹہرائے گئے ایف بی آئی کے خلاف رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس کے بعد امریکی محکمہ انصاف نے میامی کی وفاقی عدالت سے ضبط شدہ دستاویزات پر مہر ہٹانے کی درخواست کی۔

وفاقی عدالت نے سرچ وارنٹ پر لگی مہر ہٹا کر دستاویزات کے ٹائٹل عوام کے سامنے آشکار کردیے۔

اعلان کیا گیا ہے کہ ٹرمپ کے گھر سے ضبط کی گئی دستاویزات میں بہت سی دستاویزات ایسی ہیں جن میں سیکرٹ اور ٹاپ سیکرٹ کی عبارتیں درج ہیں۔

ضبط کردہ دستاویز کی  فہرست   26  فائلوں پر مشتمل ہے۔

شائع شدہ سرچ وارنٹ کی تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ تین مختلف وفاقی قوانین کی ممکنہ خلاف ورزیوں پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ان میں "جاسوسی ایکٹ” کے تحت دفاعی معلومات کوجمع کرنا، ترسیل اور نقصان شامل ہے۔

دستاویز میں بعض صدارتی ریکارڈز کی موجودگی بھی قابل توجہ ہے تو  قومی سلامتی کے جواز میں مذکورہ دستاویز کے  مواد  سے عوام کو آگاہی نہیں کرائی گئی۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں