ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز گل کے ڈرائیور کی گرفتاری، وزیرداخلہ نے بنی گالا پر چھاپا مارنے سے روک دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے آئی جی اسلام آباد کو شہباز گل کے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے بنی گالا پر چھاپہ مارنے سے روک دیا، انھوں نے کہا کہ  شہباز گل کالیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد کرنے کے لیے ڈرائیورکوہر صورت گرفتار کیا جائے۔ تاہم چادر اور چاردیواری کا خیال رکھا جائے۔

رانا ثنااللہ  نے سعودی عرب سے آئی جی اسلام آباد سے رابطہ کیا اور شہباز گل کیس سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان  نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ شہباز گل کا ڈرائیور بنی گالا میں روپوش ہے،گرفتاری کیلئے چھاپے کی ضرورت ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ متعلقہ لوگوں کی جانب سے عدم تعاون کی صورت میں مجھے آگاہ کیا جائے اور چھاپے سے پہلے بھی ان سے اجازت لی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں